اپوزیشن کی 11 جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،عثمان بزدار

پی ڈی ایم کے ناعاقبت اندیش عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس اور اب کوروناپھیلانے کے ذمہ دار ہیں،قوم اس ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کرچکے ،وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 2 دسمبر 2020 23:20

اپوزیشن کی 11 جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں اور راہزنوں کے اس ٹولے نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اوراپوزیشن کو عوام کا کوئی احساس نہیں -جن کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں وہ عوام کے مسائل کب اور کیسے سمجھ سکتے ہیں - وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا -ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا-پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ہجوم ہے،جس کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔

اپوزیشن کی 11 جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان جیسے ایماندار اور شفاف لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہاکہ کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ہے، ان حالات میں اجتماعات کرنا عوام سے دشمنی کے مترادف ہی-پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیا ہی-چوروں کے اس ٹولے کے دلو ںمیں عوام کیلئے رتی بھر بھی درد نہیں-انہوںنے کہاکہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں -جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلائو میں بے پناہ اضافہ ہواہی-اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہی-انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار ہیں-قوم اس ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کرچکے ہیں- پی ڈی ایم کی انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں