وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی، فردوس عاشق

جمعرات دسمبر 22:24

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی، فردوس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹو یٹ میں معاون خصو صی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے 68 بلز منظور کروائے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منظور ہونے والے قوانین کرپشن کے خاتمے اور ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہائیوں سے رائج قوانین کی تجدید کے ساتھ ساتھ خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ قانون سازی کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ لٴْٹیروں سے لوٹا پیسہ واپس لینے، کرپشن کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے جدید قوانین ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے…

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments