جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا ‘محمد سرور

امر یکی صدر جوبائیدن کے آنے سے پاکستان اور امر یکہ کے در میان تعلقات زیادہ مضبوط ہونگے ‘گورنر پنجاب

جمعرات 21 جنوری 2021 14:12

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا ‘محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے نئے امر یکی صدر جوبائیدن سے بھارت کے جنگی جنون کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا ‘ بلاشبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قر بانیاں پاکستان نے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ٹویٹ میں نئے امر یکی صدر جوبائیدن اور نائب صدر کملا ہیرس کو حلف اٹھانے پر مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ توقع ہے کہ نئے امر یکی صدر جوبائیدن اور انکی ٹیم کے آنے سے پاکستان اور امر یکہ کے در میان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے -گور نر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لیے افواج پاکستان اور ہمارے عوام نے جو قر بانیاںدی ہیں اس کی کہیں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور امر یکہ سمیت سب کو چاہیے وہ ان قر بانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھیں-چوہدری محمدسرور نے نئی امر یکہ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امر یکہ اپنا بھر پور کردار ادا کر ے اور امید ہے نئے امر یکی صدر جوبائیدن مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کر نے کا اپنا وعدہ ضرور پورا کر یں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں