بیگم صفدر اعوان اور نارووال کے ارسطو کو براڈ شیٹ کی شکل میں احتساب کا کدو نظر آ رہا ہے‘فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہباز نے بھی احتساب کے ڈر سے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی ضمانت منسوخ کروا لی‘وزیر جیل خانہ جات

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48

بیگم صفدر اعوان اور نارووال کے ارسطو کو براڈ شیٹ کی شکل میں احتساب کا کدو نظر آ رہا ہے‘فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تاریخی ناکامی کے بعد اسکی ساری قیادت آئیں بائیں شائیں کی پالیسی پر کاربند ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے جلسیوں، لانگ مارچ، استعفوں سے مکرنے کے بعد اب لیگی قائدین روز مرہ حکومتی کاموں پر تنقید میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ بیگم صفدر اعوان اور نارووال کے ارسطو کو براڈ شیٹ کی شکل میں احتساب کا کدو نظر آ رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے بھی احتساب کے ڈر سے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی ضمانت منسوخ کروا لی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اب اپوزیشن عوام کے سامنے کبھی اسرائیل مردہ باد اور کبھی پی آئی اے کا چورن بیچ رہی ہے۔ ستر سال میں ملکی اداروں کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کو اب ایک موقع نہیں دیا جا سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں