پانامہ کی طرح براڈ شیٹ بھی (ن) لیگ کے گلے کا طوق بنے گا‘ رجمان پنجاب حکومت

جسٹس (ر)عظمت سعید کا شاندار عدالتی کیرئیر ہے ،دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ‘ مسرت جمشید چیمہ

جمعرات 28 جنوری 2021 15:58

پانامہ کی طرح براڈ شیٹ بھی (ن) لیگ کے گلے کا طوق بنے گا‘ رجمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کی طرح براڈ شیٹ بھی (ن) لیگ کے گلے کا طوق بنے گا ،پانامہ رانی کو میرٹ پر کام کرنے والا کوئی شخص اچھا نہیں لگتا، جسٹس (ر)عظمت سعید کا شاندار عدالتی کیرئیر ہے ،دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے آپ خوش فہمی میں مبتلا ہیں، لیگی رہنما توپی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے پیشگی قطار میںکھڑے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے ،آپ کی ساری کاوشیں صرف اپنی ذات کیلئے ہیں اور پی ڈی ایم میں یہ بات زبان زد عام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم میں مثالی ہم آہنگی ہے اور دوسری جانب یہ کہہ رہی ہیں کہ بلاول زرداری کی ان ہائوس تبدیلی کی تجویز آپ نے ٹی وی سنی ہے ۔ متوالوں کو بتائیں آپ کوشادی میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں ملی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں