لاہور میں کارفری سنڈے، فیملی تفریحی و پروفیشنل سائیکلنگ میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد

اتوار 28 فروری 2021 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) لاہور میں کارفری سنڈے، فیملی تفریحی و پروفیشنل سائیکلنگ میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن میگا ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ خوبصورت ایونٹ کے مقابلوں میں سینکڑوں سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ چھ کیٹیگریز وتفریحی سائکلنگ بھی ایونٹ کا حصہ تھا۔ بچوں، خواتین، مرد حضرات اور تمام مہمانوں سمیت کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن و دیگر افسران نے بھی تفریحی سائیکلنگ میں حصہ لیا۔

بچوں فیمیلیز ،شوقین بائی سائیکلرز اور پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں حصہ لیا۔ سائیکلنگ مقابلوں میں ساڑھے پانچ سو جبکہ تفریحی سائیکلنگ میں تقریباً تین سو افراد نے حصہ لیا۔ مین بلیوارڈ پر چھ کلومیٹر کا پورا سائکلنگ ٹریک خیر مقدمی سٹیمرز سے سجایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مین بلیوارڈ کی دونوں اطراف کی روڈز پر سائیکلنگ مقابلوں کا انعقاد ہو ا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے آئندہ سائیکلنگ ایونٹس کا دورانیہ و دائرہ بڑھا جائیگا تا کہ شہر کی فضا کم سے کم آلودہ ہو۔ اچھے ماحول میں سائیکلنگ صحت کیلئے بھی انتہائی اہمیت و افادیت کی حامل ہے۔آج کا ایونٹ ان اس سارے مقاصد کے فروغ کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آلودہ فضا کا تدارک، شہری ترقی اور فیملی گالا ایونٹ کے مقاصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے گاڑی فری شہر سائکلنگ ایونٹ کا مین سلوگن ہے۔رنگا رنگ سائکلنگ فیملی ایونٹ کے مقابلے صبح آٹھ بجے صبح شروع ہوئے۔ خوبصورت رنگوں سے پینٹ سائکلنگ ٹریک پر صحتمند و ماحول دوست ایونٹ منعقد کیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے تمام کیٹیگریز کے ونرز کو انعامی سائیکلز اور ٹرافیاں بھی دیں۔ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل،ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو نے انتظامی ذمہ داریاں ادا کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں