رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی،شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

جمعرات 4 مارچ 2021 12:35

رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی،شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی ۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا شہباز شریف کو کیوں پیش نہیں کیا گیا، جیل حکام نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کو کمر کی تکلیف لاحق ہے اورڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، شہباز شریف گزشتہ رات 3 بجے جیل پہنچے اور کمر میں درد کی شکایت کی۔

شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کے صحت سے متعلق سروسز ہسپتال کا تین رکنی بورڈ بھی رپورٹ دے چکا ہے، شہباز شریف کی طبیعت پہلے ہی ناساز تھی لیکن انہیں قومی اسمبلی بھیجا گیا۔ شہباز شریف کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا وقار بحال رکھا کریں ،آپ کے ساتھ جو کارکن آتے ہیں انہیں خاموش رہنے کا کہا کریں۔عدالت نے مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں