اپوزیشن عمران خان کو شکست دینے کے خواب اپنے دل میں لئے 2023میں داخل ہو جائےگی، جمشید اقبال چیمہ

جمعہ 5 مارچ 2021 12:26

اپوزیشن عمران خان کو شکست دینے کے خواب اپنے دل میں لئے 2023میں داخل ہو جائےگی، جمشید اقبال چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ صرف عمران خان جیسا جراتمند، بےباک اور جمہوریت پسند شخص ہی کر سکتا ہے اور پوری قوم اس فیصلے کو سرارہی ہے ، اپوزیشن عمران خان کو شکست دینے کے خواب اپنے دل میں لئے 2023میں داخل ہو جائے گی ، پی ڈی ایم کو این آر او نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں ایک نشست تو جیت لی ہے لیکن اس کے ساتھ اپنا پہلے سے سیاہ چہرہ مزید سیاہ کر لیا ہے اور اس کےلئے اپنی جیب سے کروڑوں خرچ کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی چمک سے محض ایک سیٹ جیت کر اپوزیشن جو انقلاب لائی ہے وہ اس میں خو دہی بہہ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پارٹنرز یہ سمجھ رہے تھے کہ دھونس اور دھاندلی کے بل بوتے پر عمران خان کو خوفزدہ کر لیں گے لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں