وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ا راکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات

ترقی پنجاب کے تمام اضلاع خصوصا پسماندہ علاقوں کا حق ہے، کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی‘عثمان بزدار ماضی کے حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے فنڈز من پسند شہرو ں پر خرچ کئے،سابق دور میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے ذریعے یکساں ترقی کو یکسر نظر انداز کیا گیا

اتوار 20 جون 2021 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی-منتخب نمائندوں نے عوام، کسان، محنت کش، صنعت کار اور ملازم دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی-اراکین اسمبلی نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی پائیدار ترقی کا زبردست روڈ میپ دیا ہے -560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے صوبے میں خوشحالی کے نئے باب رقم ہوں گی-یکساں ترقی کے حوالے سے آپ کا ویژن خوش آئند ہے - ہر ضلع کے لئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج سے محرومیوں کا ازالہ ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پنجاب کے تمام اضلاع خصوصا پسماندہ علاقوں کا حق ہے - کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی- ماضی کے حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے فنڈز من پسند شہرو ں پر خرچ کئے -سابق دور میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے ذریعے یکساں ترقی کو یکسر نظر انداز کیا گیا- غلط پالیسیوں اورنمائشی منصوبو ں کے ذریعے پسماندہ اضلاع اور ترقی یافتہ اضلاع میں واضح تفریق پیدا کی گئی-ہماری حکومت نے اس نا انصافی کو ختم کیا ہے -انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں۔ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نذیر احمد خان، رضا حسین بخاری، راجہ یاور کمال خان، سردار آفتاب اکبر خان، محمد سلیم اختر اور میاں طارق عبداللہ شامل تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں