بھارت کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ناکام ہوگا ، پاکستان کو ایک بارپھر جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع مل جائے گی ‘محمد سرور

دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ ہیں اور ہومین رائٹس کو بھی ملک بھر میں یقینی بنایا جارہا ہے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں مکمل امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ‘گورنرپنجاب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 18:46

بھارت کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ناکام ہوگا ، پاکستان کو ایک بارپھر جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع مل جائے گی ‘محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر اپنا 10روزہ دورہ یورپ مکمل کرلیا۔یورپی پار لیمنٹ کی4 نائب صدور سمیت 30سے زائد اراکین یورپی پارلیمنٹ،اٹلی کے اراکین اسمبلی ،سینیٹرز ،ہنگری اور آسٹر یا کے وزرا،اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں،اٹلی میں ’’کشمیر کانفر نس‘‘اور ’’ایک شام کشمیر کے نام‘‘تقریبات میں بھی شر کت کی گئی جبکہ وطن واپسی پر گور نر ہائوس لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈہ ہر صورت ناکام ہوگا اور پاکستان کو ایک بارپھر جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع مل جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اپنا دورہ یورپ مکمل کرنے کے بعد واپسی لاہور پہنچے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اپنے دورہ یورپ کے دوران یورپی پار لیمنٹ کے 4 نائب صدور ڈاکٹر فابیو کاسٹلڈو،کر ل وینلوو،پیڈرو سلوا اور ہیڈی ہوٹالا سمیت 30سے زائد اراکین یورپی پار لیمنٹ کے علاوہ اٹلی ،ہنگری اور آسٹر یا میں اراکین اسمبلی،سینیٹرز اور وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع،افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار،مسئلہ کشمیر و فلسطین ،پاکستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور انکے تحفظ کے لیے اقدامات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

گور نر پنجاب کی یورپی پار لیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کے سر براہان سے بھی اہم ملاقاتیںہوئی ہیں جبکہ ان ملاقاتوں کے دوران ای یو پاک فر ینڈ شپ کے چیئر مین پرویز اقبال لوسراورکوارڈی نیٹر فاروق ارشد بھی گور نر پنجاب کے ہمراہ تھے۔ گور نر ہائوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے دورہ یورپ کے حوالے سے بتایا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ہمارے لیے چیلنج ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے تحفظ سمیت دیگر معاملات پر یورپ میں پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈہ کررہا ہے لیکن میں نے دورہ یورپ کے دوران تمام حقائق کو اراکین یورپی پار لیمنٹ سمیت دیگر لوگوں کے سامنے رکھا ہے اور سب نے امن کے لیے پاکستانی کردار اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پہلے بھی بھارت سمیت پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع میں رکاوٹیں پیدا کرتی رہیں مگر ہم نے ایک ٹیم کے طور پر متحد ہوکر بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا اور نہ صرف پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس حاصل کیا بلکہ اس میں توسیع میں بھی کامیاب ہوئے ہیں اور اب بھی انشا اللہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ہوجائے گی ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ ہیں اور ہومین رائٹس کو بھی ملک بھر میں یقینی بنایا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے اور افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز اور عوام متحد ہوکر دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کا روں کا مکمل خاتمہ کر رہے ہیں مگر بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا دہشت گردآر ایس ایس اور بھارت کی سیکورٹی فورسز بھی قتل عام کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بات سو فیصد حقیقت ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں مکمل امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں