حکومت نے عوام سے ہر سکھ چھیننے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے ،حمزہ شہباز

پورا ملک گیس بحران کی لپیٹ میں ہے اورعوام لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو چکے ہیں،بیان

منگل 30 نومبر 2021 00:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے ہر سکھ چھیننے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے ،پورا ملک گیس بحران کی لپیٹ میں ہے اورعوام لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،ایل پی جی 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ،گھریلو سلنڈر2500 روپے سے زائد کا ہو چکا ہے،جہاںں گیس آ بھی رہی ہے وہاں کم پریشر مزید اذیت کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ گیس کی قیمت 350 فیصد تک بڑھائی جا چکی ہے اور اب مزید اضافے کی تیاریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ایل این جی نہ منگوا کر ملک کو شدید بحران میں دھکیلا گیا ، حکومتی نا اہلی اور تساہلی کا اعتراف خود مشیر خزانہ نے بھی کر لیا ہے۔ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد میں خریدا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کاری ضرب لگاتے ہوئے پنجاب کی ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے بھی گیس کی قیمت ساڑھے 6 ڈالر سے بڑھا کر 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس 4 ڈالر اور بھارت 5ڈالر کے لگ بھگ فراہم کر رہا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں