پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی‘عثمان بزدار

یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم،یہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ، پی ڈی ایم اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرے

منگل 7 دسمبر 2021 23:13

پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی۔ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم ہے۔

(جاری ہے)

قومی دن پر ذاتی مفادات کی سیاست چمکانے کی کوشش بصیرت سے عاری سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی دن پر لانگ مارچ کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم کے انتشارپسند فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments