نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس کوئی قانونی دلیل اورثبوت نہیں‘مریم اورنگزیب

نیب پہلے کہہ رہا تھا کارروائی روزانہ چلائیں اب ہائیکورٹ میں کورونا کے پیچھے چھپ گیا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس نہ کوئی قانونی دلیل، ثبوت اور نہ ہی شرم ہے کہ قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے اپنے آئیں بائیں شائیں کے پلندہ میں مریم نواز شریف کی درخواست میں بیان کردہ ایک نکتے، ایک واقعے اور ایک حقیقت کا بھی جواب موجود نہیں ہے جبکہ نیب عدالت پہلے ہی نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ہر الزام مسترد کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس نہ کوئی قانونی دلیل، ثبوت اور نہ ہی شرم ہے کہ قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی پر جس طرح عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپ گئے، ویسے ہی اب ہائیکورٹ میں نیب کورونا کے پیچھے چھپ گیا ہے ۔پہلے نیب نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی روز چلائیں لیکن اب نیب کو کورونا ہوگیا، عمران صاحب اور ان کے ٹائوٹ بہانے نہ بنائیں اور ثبوت لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں