
بزدار حکومت کا شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے احسن اقدام،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فری ماسک مہم کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت ، صوبائی وزیر قانون، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو انکے محکموں کے افسروں اور عملے کیلئے ماسک دیئ
جمعرات 20 جنوری 2022 23:44

(جاری ہے)
پہلے فیز میں لاہو ر کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔مرحلہ وار لاہوراورپورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔
سکولوں کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر فری ماسک مہیا کیے جائیںگے۔عوام کو کورونا کی نئی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اورسماجی فاصلہ ناگزیر ہے ۔پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیاکریںگے۔پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر تک ماسک پہنچائے جائیںگے اور ماسک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیک پوائنٹس بھی قائم کیے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کو آگاہی مہم کے لئے انٹرن شپ آفر کریںگے۔ فری ماسک آگاہی مہم کیلئے مذہبی سکالرز،فنکار اوردیگرعوامی شخصیات فلیگ مارچ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ امریکن کلودنگ برینڈ ہینس برینڈ ان کارپوریشن کافری ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کمشنر لاہور کی فری ماسک مہم قابل تقلید ہے۔ چیف سیکرٹری کامران افضل نے کہا کہ ماسک پہننے کی عادت کو پھر اپنانا ہوگا۔ لاہور اورگرد و نواح کے شہریوں کے لئے 2کروڑ واش ایبل ماسک پہنچ گئے۔ امریکی پرائیویٹ کلودنگ فرم نے واش ایبل ماسک کے 10کنٹینر عطیہ کیے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسران میں شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موجود تھیمتعلقہ عنوان :
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، سی سی پی او لاہور
-
’’فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، ہماری سیاست پرامن ہے‘‘
-
لاہور ہائیکورٹ کا حکم، دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا
-
چوہدری پرویزالہی کی نون لیگ اور اتحادی جماعتوں کو تکنیکی مات‘پنجاب اسمبلی کے رولزآف بزنس کے تحت اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد خارج ہوچکی ہے. مبصرین
-
عمران خان نے25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیوں کیا، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وجہ بتا دی
-
’’خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘
-
ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
-
صحافیوں پر مقدمات، سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان
-
وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی
-
امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، شوکت ترین
-
پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا
-
"ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا"
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.