ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور ساتھیوں کے خلاف درج مقدمے میں میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 23 جنوری 2022 11:25

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری 2022ء )  متھدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیٹر میاں عتیق کو  راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں دائر ایک مقدمے میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں درج مقدمے میں میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے ، اور سابق سینیٹر اس مقدمے میں اشتہاری ہیں ، جس کی بناء پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں