وزیراعلی پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اچھا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں‘پرویز الٰہی

22جولائی تک ہائوس مکمل ہوجائے گا پھر الیکشن ہو گا، اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہو گا اور کہیں نہیں ہوگا‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جولائی 2022 23:40

وزیراعلی پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اچھا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں‘پرویز الٰہی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اچھا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز الٰہی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔ حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی، 22جولائی تک ہائوس مکمل ہوجائے گا پھر الیکشن ہو گا، 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہو گا اور کہیں نہیں ہوگا۔ جو ماحول آج عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں