حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا، ترجمان کا دعویٰ

حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، حراست میں لینے والے افراد کس ادارے سے ہیں یہ نہیں بتایا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 6 جولائی 2022 06:12

حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا، ترجمان کا دعویٰ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06جولائی 2022ء) حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا، ترجمان کا دعویٰ- حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، حراست میں لینے والے افراد کس ادارے سے ہیں یہ نہیں بتایا گیا- تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکار وں نے لاہور سے حراست میں لے لیا۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو لاہور سے سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، حراست میں لینے والے افراد کس ادارے سے ہیں یہ نہیں بتایا گیا۔ سادہ لباس افراد کی حلیم عادل شیخ کو اپنے ہمراہ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوتے ہیں تاہم بعد ازاں ہوٹل کی لابی میں حلیم عادل شیخ کو ان افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی،خدشہ ہے کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں