وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پروگرام کا خیرمقدم، امریکی تجربے سے فائدہ اٹھائیں‘ کرسٹن ہاکنز ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنج سے نبٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے‘ وزیر بلدیات ذیشان رفیق
جمعرات 28 مارچ 2024 20:10
(جاری ہے)
کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ کوڑے کی ری سائیکلنگ کا عمل ماحولیاتی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس حوالے سے فریقین کو اشتراک کار بڑھانا چاہیے ۔امریکی قونصل جنرل نے شہری امور میں سول سوسائٹی کے زیادہ کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کرسٹن ہاکنز کو بتایا کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام سمیت تمام عوام دوست منصوبوں میں سیاسی عزم شامل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دیہات میں بھی شہروں کے برابر میونسپل خدمات کی فراہمی چاہتی ہیں۔ نئی صورتحال میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے نئے ماڈل ضروری ہیں۔ پہلی بار میونسپل خدمات کے شعبے میں لوکل کمیونٹی کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے بتایا کہ دیہات میں مقامی افراد، خواتین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن خدمات کی فراہمی وزیراعلیٰ کا فوکس ہے۔ برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نکاح کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات عوام کو اں کے گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ پنجاب حکومت ایسا دیرپا اور مستحکم نظام قائم کرنا چاہتی ہے جسے اپوزیشن کی حمایت بھی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنج سے نبٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے اور اس ضمن میں امریکی حکومت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے امریکی قونصل جنرل کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ بااختیار سیکرٹریٹ کی سہولت حاصل ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر مسائل کے حل میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا ڈمپ کرنے کے لئے پنجاب میں 23 جدید لینڈ فل سائٹس کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ بنک کے تعاون سے راولپنڈی اور بہاولپور میں ماڈل میونسپل پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پروفیسر ظفراللہ کی وفات سے طبی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا، پروفیسر الفرید ظفر
پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
ایم ڈی واسا غفران احمد کا ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے گلبرگ ڈرین کا دورہ
اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک
خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ
لاہور سمیت پنجاب کے بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کا امکان
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن ..
eاسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس (آج )ہوگا
ج*محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم