خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کل 29 اپریل بروز پیر کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا تاکہ کاروباری اداروں کیلئے کمرشل بینکوں سے قرضوں تک رسائی ممکن اور کاروبار کرنے کی لاگت کے حوالے سے قابل برداشت بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان سالوینٹس ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہمارا عزم ومشن بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی بزنس کمیونٹی کا اتحاد و یکجہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے اور انہیں حل کرنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم جلد وفاقی حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز بھجوا رہے ہیں۔

صدر پی بی ایف نے مزید کہا کہ آئندہ5 سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 15 فیصد حاصل کرنے کا واحد عملی طریقہ ٹیکس نیٹ میں 1.5 سے 2 ملین نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کرنا ہے، ٹیکس اور ایف بی آر اصلاحات کو بز نس کمیونٹی کی مشاورت کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔ تقریب سے پی بی ایف چیئرمین جنوبی پنجاب ملک طلعت سہیل اور صدر پی بی ایف ملتان صالحہ حسن نے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں