پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی

نیدر لینڈ کی سفیر کی قذافی سٹیڈیم آمد،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات. شاندار انتظامات پر مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا،قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی،سفیر نیدرلینڈ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے،کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے،محسن نقوی کی بات چیت

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت ،نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی۔ نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس(Ms. Henny de Vries)نے قذافی سٹیڈیم میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور۔کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چیئرمین پی سی بی سے شئیر کئے۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی۔نیدرلینڈ کی سفیر نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھااور بہت انجوائے کیا۔قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں