وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
اپنی موجودگی میں 4پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2سنٹر انچارج سمیت 8افراد کو گرفتار کروا دیا وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا چیئرمین لاہور بورڈ کا بھی انکوائری کا حکم، تین دن میں رپورٹ طلب
جمعرات 28 مارچ 2024 20:10
(جاری ہے)
سنٹر کے 500 سے زائد طلبہ نے سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات میں نقل ناقابل برداشت ہے۔ اس سنٹر کے بارے میں شکایات ملنے موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ خفیہ ٹیمیں صوبے بھر میں موجود ہیں اور ہر سنٹر سے باخبر ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا اور کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دیو سماج روڈ اور لارنس روڈ سمیت دیگر علاقوں کے سرکاری سکولوں کا بھی اچانک دورہ کیا اور امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طلبہ سے سہولیات اور عملہ کے رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے طالبعلموں کے پرچے بھی دیکھے اور خود بھی ان کی چیکنگ کی۔ رانا سکندر حیات نے بعض سکولوں میں طلبہ کیلئے غیر معیاری انتظامات پر انتظامیہ کی سرزنش کی جبکہ دور دراز سے پرچے دینے آنے والی طالبات کی حوصہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات سے سکولوں سے متعلقہ مسائل بارے بھی استفسار کیا اور بہتری کی تجاویز پر بھی ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر طلبہ کو حصول تعلیم کی معیاری سہولیات دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں طلبہ کی جانب سے ملنے والے مشوروں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے طلبہ و طالبات کو یقین دلایا کہ ان کے سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے امتحانات دینے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور انہیں کامیابی کی دعا دی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کاتھانہ شادباغ، نولکھا، مصری شاہ اور باغبانپورہ کا دورہ
جمہوریت کا تسلسل اور قانون کی بالادستی ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے'سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ..
,لاہور،تھانہ شاہدرہ 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو ..
sکسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا : ملک عابد حسین اعوان
م*قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے غریب عوام کے لئے کھانا پینا مشکل بنا دیا : ملک رشید
ش*کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائی: ملک ندیم اعوان
ڑ*ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ
ڈپٹی کمشنرقصور کی کسان اتحاد رہنماوں سے ملاقات ، گندم خریداری کے حوالے سے احتجاج موخر کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ
بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو ممکن بنانے میں محکمہ پراسیکیوشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، سید فرہاد ..
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید