,لاہور،تھانہ شاہدرہ 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا، فوٹیج بھی جاری

اتوار 28 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ شاہدرہ 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکو اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں گھسے۔ انہوں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔ڈاکوں نے اسپتال میں مریضوں اور اسٹاف کو بھی لوٹ لیا۔ چھ ڈاکو نجی اسپتال میں لوٹ مار کرتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس فورا نہ پہنچی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں