sکسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا : ملک عابد حسین اعوان

اتوار 28 اپریل 2024 21:45

:لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چونکہ مزدورں اور کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے اس لئے ہم کسانوں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو فوری قبول کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اگر حکومت نے کسانوں کے جایز مطالبات کو قبول نہ کیا تو پھر پیپلز پارٹی بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے گی، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا کسانوں کی جعلی کھاد مافیا اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں سے بھی جان چھڑانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں