عمرسرفرازچیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

عمرسرفرازچیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جناح ہائوس کے باہر جلائو گھیرا ئوکے کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر بدھ کو سماعت کی جس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں