چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ کیا اور مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمود احمد بھٹی نے صوبائی وزیرصنعت و تجارت کو ادارے کی کارکردگی ، تنظیمی ڈھانچے اور ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنزیومر کورٹس کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں سہولت دینا ہے۔عوام کو اس حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔صارف کے حق کے تحفظ کیلئے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

صارفین کی شکایات کا ازالہ مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایاجائے۔وزیرصنعت و تجارت پنجاب نے کہاکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضلعی صارف عدالتیں اور ضلعی تحفظ کونسلز کے افسران مؤثر کردار ادا کریں۔صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔صوبائی وزیر صنعت نے ادارے میں اصلاحات اور بہتری کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔

صوبائی وزیر نے آن لائن شکایات کے اندراج کیلئے ادارے کی ہیلپ لائن کی ورکنگ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمود احمد بھٹی نے بتایاکہ صارف کورٹس میں اب تک 52591کیسز فائل ہوئے جن میں سے 50345کیسز نمٹا دیئے گئے۔اسی طرح اتھارٹی میں 50760شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 48727نمٹا دی گئیں۔انہوں نے بتایاکہ ادارے کے پورے نظام کی ڈیجیٹلائزینشن کر دی گئی ہے اور پنجاب بھر میں 17کنزیومر کورٹس کام کر رہی ہیں۔اجلاس میں خالد رفیق اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیمیکل، رائو محمد افضل خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، عابد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد شاہد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)، تنویر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں