نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
جمعرات 18 اپریل 2024 22:02
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ زائرین کی سہولت،خدمت اورحفاظت ہمارا فرض ہے جسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاحلف لینے کے بعد منصوبہ بنایا کہ کچھ ایسا کر سکیں کہ سکھ برادری کیلئے آسانی ہو۔
سکھ مقدس مقامات اور علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ یہاں اچھے ہوٹل تعمیر کریں گے۔ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے بہتریں سروسز مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پاکستانی ہو اورٹھیٹھ پنجابی ہوں۔پنجاب کے لوگ خوش ہونا جانتے ہیں اورخوشیاں منانی آتی ہیں۔ہم پنجاب میں بستے ہیں،پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکھ برادری کوپیغام دیتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے کہا کہ ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی۔دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،ان کے لئے راستے کھولیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ نواز شریف نے خصوصی طور پر سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور کہا کہ میرے سکھ بھائی سرحد پار دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو۔نواز شریف نے کہا ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی، دلوں کے دروازے کھولیں۔ قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر اس کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی۔ رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ برادری 15 ہزار ہو یا 25 ہزار، یہ ہمارے سر آنکھوں پر ہیں۔ سب سے پہلے پاکستانی ہوں پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں۔ہر پنجابی کی طرح پنجاب میرے دل میں بستا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کے مطالبے پر یہاں سڑک کی فوری تعمیر کا آرڈر دے کر آئی ہوں۔انڈیا میں امرتسر، جاتی امرا میں میرے دادا پیدا ہوئے۔ انڈیا سے جب کوئی انکے گھر کی مٹی لے کر آیا تو اپنے دادا کی قبر پر ڈالی۔مجھے وزیراعلیٰ بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔ درانتی سے گندم کی سنہری فصل کی کٹائی سے ویساکھی کا باقاعدہ آغازکر کے یہاں آئی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اس کھیت میں فصل کی کٹائی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں گرونانک سنگھ گندم کاشت کرتے تھے۔ گرونانک سنگھ خود کٹائی کرتے تھے،آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے اورمہمانوں کو پیش کرتے۔ یہ گندم اب گوروگھرکے لنگرمیں مہمانوں کی سیوا کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر پہلی مرتبہ بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں۔ پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں اور یہ خوش ہونا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں اور پنجاب ہمارے دن میں بستا ہے۔ ایسٹر، ہولی، رمضان المبارک،عید اوراب خالصہ جنم دن اور ویساکھی کے تہوار چند ہفتوں کے فرق سے منائے جارہے ہیں۔یہ میرا پنجاب ہے،یہاں ویساکھی، ایسٹر،کرسمس،ہولی اور عید کی خوشیاں سب اکٹھے مل کر مناتے ہیں۔یہ بابرکت ایام سب کیلئے خوشی کا پیغام لائے ہیں۔نام جپنا، ہلال کمانا اور کھانا، خیرات کرنا جیسی قدریں اسلام اور سکھ ازم میں مشترک ہیں۔ دل کرتا ہے انڈین پنجاب کی طرح پاکستان کے پنجابی بھی فخر کے ساتھ پنجابی زبان دل کھول کر بولیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرتو آن والے سکھ بہناں تے بھراواں نوں جی آیاں نوں …تہاڈا آنا سر متھے تے۔ سکھ بھراواں تے بہناں نوں خالصہ جنم دن دی مبارکباد ہور ویساکھی دی وی ڈھیر ودھیاں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کیلئے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
جعلساز مافیا کے نت نئے حربے ناکام، مضر صحت میونیز سپلائر پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
پنجاب حکومت کی کارکردگی صر ف فو ٹو سیشن ہی: فرخ جاوید مون
الحمراء میں لیبرڈے کی مناسبت سے ڈرامہ ’’اوئے چھوٹے‘‘ پیش کیا گیا
پیاف قاعدین کی شیخ محمد فیاض اور انکے گروپ کوحفیظ سنٹرکا الیکشن جیتنے پرمبارکباد
اسرا ئیل کیخلاف مسلم حکمران اپنی فو جیں غزہ بھیجیں: سنی علما کونسل
مزدوروں بارے نبی کریم ؐ کی ہدایات پر عمل کیاجائی:متحدہ علما کونسل
اسلام مزدورکے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے : جے یو آئی
لاہور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے