دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 19 اپریل 2024 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 38 ہزار کیوسک اور اخرج 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 82 ہزار900 کیوسک اور اخراج 82 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 82 ہزار500 کیوسک اور اخرج آمد 82 ہزار500 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 55 ہزار600 کیوسک اور اخراج15 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 23 ہزار500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 1 لاکھ 10 ہزار900 کیوسک اور اخراج 97 ہزار600 کیوسک، چشمہ1 لاکھ 17 ہزار800 کیوسک اوراخراج 1 لاکھ 11 ہزار800 کیوسک، تونسہ آمد 1 لاکھ 16 ہزار400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 16 ہزار400 کیوسک،گدو آمد35 ہزار 300 کیوسک اور اخراج35 ہزار300 کیوسک، سکھر آمد 32 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار 800کیوسک، کوٹری آمد 4 ہزار400 کیوسک اور اخراج300 کیوسک،تریموں آمد 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 100 کیوسک ، پنجند آمد 2 ہزار700 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ 1433.71 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.632 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1125.05 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں