وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے

پیر 29 اپریل 2024 20:38

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیر کو یہاں پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا۔دفتر میں پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کا رش تھا اور ٹوکن مشین بھی خراب نکلی جبکہ شہری پاسپورٹ بنوانے کے لئے خوار ہو رہے تھے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں سے ملے اور ان کے مسائل پوچھے۔

شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی دکھائے۔ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہمی کا اظہارکیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر تبدیل کر دیا جبکہ اسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے سامنے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں اور بزرگ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لئے آیا ہوں،شکایات کا ازالہ کروں گا،خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا،شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے،شہریوں نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزارت اعلی کے دور میں مثالی کام کیا،اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں