ایف بی آر نے نعیم میر کو تاجر دوست اسکیم کا چیف کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا

تاجر نمائندوں ،ایف بی آر کے مابین بہترین کوارڈی نیشن قائم کرنے کی کوشش کرینگے‘بیان

منگل 30 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے تاجر رہنما نعیم میر کو تاجر دوست اسکیم کا چیف کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا ۔اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نعیم میر نے کہا کہ تاجر نمائندوں اور ایف بی آر کے مابین بہترین کوارڈی نیشن قائم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

پہلے مر حلے میں جن شہروں میں تاجر دوست سکیم کا نفاذ ہونا ہے وہاں کوارڈی نیشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تاجر نمائندوں کو سیاسی و گروہی تفریق کے بغیر اعتماد میں لے کر تاجر دوست اسکیم کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کو قومی فریضہ سمجھ کر کریں گے،ریاست کے مشکل وقت میں ہر کسی کو مددگار اور معاون بننا ہوگا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں