00 ٹیچرز کو نوکری پر بحال کر دیا گیا

اساتذہ کو31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے موقع دیدیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء)سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 1500اساتذہ کو نوکری پر بحال کردیا،اساتذہ کو31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے موقع دے دیا گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 1500اساتذہ کو اپنی کوالیفیکیشن اپ ٹو دی مارک کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔

(جاری ہے)

پروفیشنل ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کو ڈگری مکمل کرنے کیلئے 31 دسمبر تک وقت دیا گیا ہے۔

ان اساتذہ کو اکتیس دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس ڈیڈ لائن کے بعد ٹیچر کو موقع نہیں دیا جائے گا، ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔ اس قبل بھی ان اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئے تین مواقع دیئے گئے تھے جس کے بعد انہیں نوکری سے ہٹانے کا حکم جاری ہو گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں