ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گٹکا مافیاکیخلاف کریک ڈان کا آغاز، شہر میں گٹکے کے درجنوں وئیر ہا ئوس سیل

اتوار 12 مارچ 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گٹکا مافیاکیخلاف کریک ڈان کا آغاز، شہر میں گٹکے کے درجنوں وئیر ہا ئوس سیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں مختلف ٹائونز میں گٹکا کے خلاف کارروائی کی گئی ٹیم نے درجنوں وئیر ہاس سیل کردئیے ابتک 29 ہزار کلو گٹکا قبضے میں لیا جا چکا ہے اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق گٹکا کی فروخت غیر قانونی ہے۔ گٹکا کینسر کی بڑی وجہ ہے۔ فروخت مکمل بند کروا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں