منشا بم کے بیٹوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 29 اپریل 2024 14:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل ڈی اے افسران پر حملہ کے الزام میں درج دو مقدمات میں لاہور کی سیاسی شخصیت منشا بم کے دو بیٹوں کی عبوری ضمانتوں میں سولہ مئی تک توسیع کردی۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سوموار کو کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت پر عامر منشا اور طارق منشا حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ ملزمان کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ہیں،عامر منشا اور طارق منشا کافی عرصہ اس مقدمہ میں اشتہاری بھی رہے، منشا بم اور اس کے بیٹوں کیخلاف تھانہ ٹائون شپ میں مقدمہ درج ہے۔منشا بم اور دیگر پر ایل ڈی اے افسران پر تشدد اور فائرنگ کا الزام ہے۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے منشا بم کے دو بیٹوں کے دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں