عقید ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا امت کی خوش نصیبی ہے‘سنی علما کونسل

پیر 29 اپریل 2024 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ عقید ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا امت کی خوش نصیبی ہے، نبی کریمؐ کی حرمت کا تحفظ امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے جس سے ہم پر دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں،قادیانی فتنہ نے سازشی کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ ملک کو تقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جس سے غیور اسلامیان پاکستان کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب کی لہری دوڑ گئی ہے جو کسی بڑی دینی تحریک کا موجب بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانی فتنہ کی سرگرمیاں روکے جو اس کا فرض منصبی ہے کیوں کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ دینی و آئینی تقاضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں