ظلم و جبر سے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو غصب نہیں کیا جا سکتا‘ سبطین خان

پیر 5 فروری 2024 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو غصب نہیں کیا جا سکتا،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو عملاً تسلیم کروائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میںکہا کہ کشمیریوں کی ان تھک اور بے مثال جدوجہد ازادی کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت کئی دہائیوں سے کشمیر میں انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے، ظلم و جبر سے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو غصب نہیں کیا جا سکتا،کشمیر کو زبردستی ہندوستان کا حصہ بنانے کا بھارتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ خطے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو عملاً تسلیم کروائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں