دھرنہ دینا ،اداروں پر حملے کرنا (ن)لیگ کی فطرت نہیں‘حنا پرویز بٹ

جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کیا‘رہنما (ن) لیگ

بدھ 8 اگست 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کیا،دھرنہ دینا اور اداروں پر حملے کرنا (ن)لیگ کی فطرت نہیں،میاں نواز شریف نے جمہوریت کی سر بلندی کیلئے جیل کو پسند کیا ،لیکن ڈکٹیٹر جیل کے خوف سے پاکستان نہیں آرہا،موجودہ حالات میں ہر قسم کا احتساب صرف نواز شریف اور ان کی جماعت کا ہو رہا ہے باقی سب صادق و امین ہیں ان کو مکمل طور پر کلین چٹ مل چکی ہے،انہوں نے مزید کہا کے پی کے میں ایک کروڑ درخت منصوبے کے نام پر قوم کا کروڑوں روپیہ ہضم کیا گیا غیر ملکی میڈیا نے بھی اس کو کرپشن منصوبہ قرار دیا ہے لیکن دھرنہ پارٹی اس منصوبے کی تعریفیں کرتے تھک نہیں رہی،عمران خان کی سیاسی زندگی میں شکست کے سوا کچھ نہیں رہا ،ماضی میں جس نظام اور جن لوگوں کی مخالفت کرتے ہیں آج انہی لوگوں کو حکومت بنانے کیلئے اپنے ساتھ ملا رہے ہیں اور ہارس ٹریڈنگ کے مخالفت ہونے کے باوجود ملکی تاریخ کی سب سے خطرناک ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں،ایسی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلنے والی،میاں نواز شریف پاکستان کے واحد وزیر اعظم ہیں جہنوں نے ہر مرتبہ دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائی لیکن کچھ قوتوں کو میاں نواز شریف کو اقتدار پسند نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ ان کو انتقام کا نشانہ بناتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں