پی ٹی آئی والے حکومت میں آکر قومی اداروں کی نجکاری کرنے کا خیال دل سے نکال دیں،محمد اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی کسی بھی قیمت پر ملکی اداروں کی نجکاری نہیںہونے دے گی

ہفتہ 11 اگست 2018 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے حکومت میں آکر قومی اداروں کی نجکاری کرنے کا خیال دل سے نکال دیں پیپلز پارٹی کسی بھی قیمت پر ملکی اداروں کی نجکاری نہیںہونے دے گی پی ٹی آئی کی حکومت کی راہ میں ہم رکاوٹیں نہیں ڈالنا چاہتے لیکن پی ٹی آئی کو عوام سے زیادتی کرنے کی اجازت بھی نہیں دیںگے ایک مثبت اپوزیشن کا کردار ہم بخوبی ادا کریں گے اور ایشو ٹو ایشو پی ٹی آئی سے اسمبلیوں کے اندر بھی اور اسمبلیوں سے باہر بھی جواب لیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اقلیتوںکے دن کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میںبسنے والی اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق پیپلز پارٹی کی حکومتون مین دئیے گئے ہیں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا تھا اور ان کو ہر سطح پر ایک مناسب نمائندگی بھی دی اور انہیں حکومت سازی میں بھی اہم مقام دیا تھا پیپلز پارٹی آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں