جے یو پی یوم آذادی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی،شاہ محمد اویس نورانی

پیر 13 اگست 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ جے یو پی یوم آذادی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ یوم آذادی تحریک پاکستان کے راہنماؤں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ حکام اور عوام یوم آذادی کے موقع پر قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کا عہد کا کریں۔

پاکستان کو مدینہ ثانی بنانا ہو گا۔ بنارس سنی کانفرنس تحریک پاکستان کا اہم سنگ میل تھی۔ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاکستان بچانے کے لئے متحد ہو جائیں۔ نئے پاکستان کے دعویداروں کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ عمران خان کو نرگسیت پسندانہ رویہ چھوڑنا ہو گا۔ الیکشن کمیشن سے انتخابی عمل کو مشکوک بنانے والے سوالوں کے جواب مانگتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم آذادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لئے محب وطن قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو نظام مصطفے کا گہوارہ بنانے کی ایمانی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام نفاذ نظام مصطفے سے مشروط ہے۔قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ اہل سنت نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ حکومت تحریک پاکستان میں کردار ادا کرنے والے علماء و مشائخ کے تزکرے نصاب تعلیم میں شامل کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں