تحریک انصاف کے این اے 131 سے امیدوار ولید اقبال کی نو منتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) تحریک انصاف کے این اے 131سے امیدوار ولید اقبال نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پسماندہ علاقہ سے وزیراعلیٰ بناکر ثابت کیا ہے کہ ہماری ترجیح ملک کے پسے ہوئے عوام ہیں، سردار عثمان بزدار ثابت کریں گے کہ پنجاب میاں شہبازشریف کے بغیر بھی چل سکتا ہے۔

این اے 131میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے پہلے بھی عمران خان کو کامیابی سے ہم کنار کیا ہم پرامید ہے کہ یہ انشاء اللہ کامیابی دوبارہ ہمیں ہی ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) نے جو حرکتیں اور تماشے کئے قوم دیکھ لے ، انہوں نے اقتدار کے دوران ملکی معاملات کو کتنا سنجیدگی سے لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران نے سادہ زندگی اختیار کرکے پہلے کردی ہے، اب قوم بھی اپنے وزیراعظم کے تقلید میں سادگی اختیار کرے، جو لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے سڑکوں، پلوں کی تعمیر کا اپنے خطاب میں اعلان نہیں کیا،انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اس وقت ہمارا ملک شدید بحران میں مبتلا اور قوم بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، غریب کو تین وقت کی صحت مند خوراک چاہئے، پینے کا پانی چاہئے، لوگوں کو روزگار چاہئے، ملکی قرض اتارنا ہے، انصاف عام کرنا ہے اس لئے جب یہ چیزیں ترجیحات پوری کرلیں گے تب ہماری ترقی کا سفر شروع ہوگا، عوام اپنے لیڈر کی آواز پر لبیک کہیں اورملک کو بحران سے نکالنے کیلئے باہر نکلیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں