ْ ڈی جی ایل ڈی اے کاکرپشن اور تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان

منگل 18 ستمبر 2018 18:32

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے کرپشن اور تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان کیا ہے، وہ گزشہ روز ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر منعقد ہ کھلی کچہر ی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رانا عبدالشکور و دیگر افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ تاخیر کے مرتکب افسران واہلکاروں کو 100روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانا ہو گا، اس مقصد کیلئے بینک آف پنجاب سے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر ڈیپازٹ بوتھ بنانے کی درخواست کی جائے گی، عوام کے مسائل بلا تاخیر حل کرنا اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا نئی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ،اس مقصد کیلئے ایل ڈی اے کا کلچر تبدیل اور سر خ فیتہ ختم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے ایس او پیز کو آسان اور مختصر بنایا جائے، یہ ایس او پیز کوئی مقد س تحریر نہیں شہریوں کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، انہوں نے بتا یا کہ این او سی کے حصول کیلئے شہریوں کو درپیش مشکلات کی بڑی وجہ رہائشی سکیموں کے قیام کے وقت اراضی کا نامکمل ریکارڈ ہے تاہم شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں