گور نر ہائوس لاہور کو دیکھنے کیلئے پشاور’نوشہرہ‘ سکھر’آزاد کشمیر اور رحیم یار خان سے بھی لوگوں کی لاہور آمد

اتوار 23 ستمبر 2018 16:11

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) گور نر ہائوس لاہور کو دیکھنے کیلئے پشاور’نوشہرہ‘ سکھر’آزاد کشمیر اور رحیم یار خان سے بھی لوگوں کی لاہور آمد ’ دوسرے شہروں سے آنیوالے افراد بھی گور نر ہائوس کھولنے کے اقدام کی تعر یفیں کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے اعلان کے مطابق اتوار کے روز بھی گور نر ہائوس صبح 10سے شام 5بجے تک گور نر ہائوس عوام کیلئے کھلا رہا جبکہ اس موقعہ پر پشاور ‘آزادکشمیر کے علاقہ کوٹلی ‘رحیم یار خان ‘نوشہرہ فیروز سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ خصوصی طور پر گور نر ہائو س دیکھنے کیلئے لاہور آئے اور اس موقعہ پر شہری وزیر اعظم عمران خان اور گور نر چوہدری محمدسرور کی جانب سے گور نر ہائوس کو عوام کے لیے کھولنے کی تعریف کرتے ہوئے اس فیصلے کوسر اہتے نظر آئے اور مختلف مقامات پر تصویر بھی بنوائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں