لاہور، پانچ سال سے مفرور سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب

پیر 8 اکتوبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) سپیشل جج اینٹی کرپشن پرویز اختر نے گزشتہ پانچ سال سے مفرور سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، جن میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب سے کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ملوث وہ سرکاری ملازمین جو گزشتہ پانچ سال سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور جنہیں عدالت نے مفرور قرار دے رکھا ہے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے شناختی کارڈ بلاک کروا کر ان کی جائیدادیں نیلام کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں