ایوان کی کاروائی کو پر امن رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘فیا ض الحسن چوہان

حمزہ شہباز کی قیادت میں اپوزیشن کو اپنا آمروں سے تعلق ثابت کرنے سے گریز کرنا چاہئے‘صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقا فت فیا ض الحسن چو ھان نے اپوزیشن کی پنجا ب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ن لیگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے اپوزیشن کو سپیکر پنجاب اسمبلی سے مزاکرات کرنے چا ہیں۔ حمزہ شہباز کو چاہیے کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سمیت بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی میں شرکت کریں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض چوہان کا مذید کہنا تھا کہ صو بائی حکومت بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اپوزیشن کا مئوقف سننے کے لئے تیار ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے۔ ہم کوئی فیصلہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کی غیر مو جودگی میں نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کا اصل حسن ہی حکومت کا اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

اسمبلی کاروائی کو پرامن طریقے سے چلانا صرف حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔ خود عوام اور جمہور پسند حلقے بھی ایوان کی پرامن کاروائی کے راستے میں ہر قسم کی رکاوٹوں کو معیوب سحمجھتے ہیں۔ حمزہ شہباز کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے اراکین سمیت آئیں اور عوام کے وسیع تر مفاد میں قانون سازی کے عمل کو کامیاب کریں ناکہ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے اپنا تعلق اور رشتہ آمریت سے ثابت کریں۔ بعد ازاں میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر میڈیا میں تبصرہ کرتے ہوئے فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ منصوبے ذاتی تشہیر اور کمیشن کمانے کے لئے شروع کئے گئے تھے جو کہ سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔ درحقیقت یہ منصوبے معیشت پر بوجھ بن چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں