نواز،زرداری گٹھ جوڑ صرف کرپشن و لوٹی دولت کو بچانے کیلئے بن رہا ہے، تحریکِ انصاف کی حکومت کرپشن کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچا کر چھوڑے گی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری

منگل 23 اکتوبر 2018 17:51

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات اور لوٹی دولت کو بچانے کی خاطردوبارہ مل بیٹھنے اور عوامی حکومت کے خلاف قرار داد لانے کی باتیں کر رہے ہیں، وہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف عوام کے ووٹوں سے حکومت میں آئی ہے اور اس کو ان قراردادوں سے کوئی خطرہ نہیں ، نواز ، زرداری گٹھ جوڑ صرف اور صرف کرپشن اور لوٹی دولت کو بچانے کیلئے بن رہا ہے، لیکن تحریکِ انصاف کی حکومت کرپشن کیخلاف جنگ کو اپنے انجام تک پہنچا کر چھوڑے گی چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں علاقہ سے آئے معززین اور سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہحکومت کا ایجنڈا صرف اور صرف گڈ گورننس اور عوام کی خدمت ہے، عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ، اور صوبہ میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے،کوئی کام خلافِ ضابطہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی حکومت کسی ایسے اقدام کو برداشت کریگی جو مفادِ عامہ کیخلاف ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں خلوصِ نیت سے کام کر رہی ہے اور عنقریب آنے والے چند مہینوں میں اس کے ثمرات عوام کی خوشحالی کی صورت میں حاصل ہوں گے ، بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق ہے جس کیلئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں اور سرکاری افسران عوامی ریلیف اور مسائل کے فوری حل کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے ذمہ داری سے کوشاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں