پنجاب میں حکمران اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے ، گورنر کے خلاف شکایات سے ثابت ہوا کہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا‘حسن مرتضی

ہفتہ 10 نومبر 2018 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات پنجابسید حسن مرتضی نے کہاکہ پنجاب میں حکمران اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے ، سپیکر کی گورنر کے خلاف شکایات نے ثابت کر دیا کہ یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

حکمران اتحاد کے تنازعے پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہاکہ حکمران اتحاد بھان متی کا کنبا جوڑا کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا کی جیتی جاگتی شکل ہے۔

وزیراعظم نیازی نے پنجاب کو مال غنیمت سمجھ کر اپنے سہولتکاروں میں تقسیم کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈمی وزیراعلی بنا کر پنجاب کو یتیم صوبے کی طرح چلایا جا رہا ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نہیں بلکہ کئی اور ہیں، آج یہ بات سچ ثابت ہو چکی ہے۔جہانگیر ترین، گورنر چودھری سرور اور علیم خان خود کو اصل وزیراعلی ہیںیہ عمران خان کے مالی سہولت کار ہیں جنہیں پنجاب لوٹنے کیلئے دے دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں