صدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنان علی عباسی کی تقریب حلف برداری میں بدنظمی کی خبروں کی تردید

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) نیشنل یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی نے تقریب حلف برداری میں بدنظمی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے تعلیم یافتہ نوجوان تہذیب کا دامن نہیں چھوڑتے ایک مخصوص میڈیا گروپ بے بنیاد خبریں چلا کر سنسنی پھیلانے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے، عوام ایسی اسمبلی کی تقریب حلف برداری میں بدنظمی کے حوالے سے نجی ٹی وی پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے نیشنل یوتھ اسمبلی کے صدر حنان عباسی نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کا ہر رکن مستقبل کی نوجوان قیادت ہے تعلیم یافتہ نوجوان کبھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے، میڈیا کا ایک مخصوص گروپ بات کر بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش نہ کرے، آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں، واضح رہے کہ اسی تقریب میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی کرپشن کا ذکر آنے پر ایک نوجوان کے شیم شیم کے نعرے اور تقریب میں بدنظمی کی خبریں نجی ٹی وی نے نشر کی تھیں، جس کی تردید کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں