ملک سے جلد غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا،ارمغان صادق

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:14

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہا ہے کہ ملک آج جس مقام پرکھڑا ہے اس کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں جنہوںنے ذاتی پروٹوکول اور اقتدار کی خاطر قرضے لئے اور قوم کو مقروض کرگئے۔ سوئس اکاونٹس،پانامہ آف شور کمپنیاں،برطانیہ، بھارت اور سعودی عرب میں کاروبار بنائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور اقتدار میں قوم کوتو کچھ نہیں ملا۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کی خواہش مند ہے۔ تحریک انصاف کو جب اقتدار ملا تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔ اقتدار میں آکر ملک کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا۔ حکومتی نمائندے عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ بہت جلد ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں