پی ایس ایل فور کے میچوں کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی

بدھ 23 جنوری 2019 01:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پی ایس ایل فور کے دبئی میں کھیلے جا نے والے میچوں کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی شروع ہو گئی ہے، پی ایس ایل کے پاکستان میں کھیلے جا نے والے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے چودہ میچوں کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح اب ابو ظہبی، شارجہ اور دبئی میںکھیلے جا نے والے میچوں کے لئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کی جا رہی ہیں جو کیوڈیش ٹکٹس ڈاٹ کام پر میسر ہیں۔ دبئی میں ٹکٹوں کی قیمت ایک میچ والے روز بیس، تیس ،پچاس اور دو سو درہم رکھی گئی ہے تاہم دو میچوں والے دن ٹکٹ کی قیمت بیس، چالیس، پچہتر اور دو سو تیس درہم رکھی گئی ہے۔ ویک اینڈ پر یہ قیمت چالیس، ساٹھ، سو اور دو سو نوے درہم رکھی گئی ہے۔چودہ فروری کو افتتاحی تقریب رات آٹھ بجے جبکہ میچ پونے دس بجے شروع ہو گا جبکہ باقی دنوں میں دوسرا میچ رات آٹھ بجے شروع ہو ا کرے گا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سمیت یو اے ای کے تینوں سنٹروں میں باکسز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں