23مارچ تجدید عہد کا دن اور ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،تنویر حسین اسدی

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) انجمن طلباء اسلا م کے مرکزی سیکریڑی جنرل تنویر حسین اسدی نے کہا ہے کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن اور ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ پاک وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان جیسے عطیہء خداوندی کی قدر کی جائے۔ دو قومی نظریہ استحکام پاکستان کی بنیاد ہے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔

عشق پاکستان کی سوچ کو اپنایا اور پھیلایا جائے۔ علماء ومشائخ اہلسنّت اور طلباء برادری نے تحریک پاکستان میں شاندار کردا ر ادا کیا اور قائد اعظم کا ساتھ دیکر قیام پاکستان کا خواب پورا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تنویر اسدی نے کہا قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذ نظام مصطفی ضروری ہے۔

پاکستانیت کا شعور عام کرنے کی ضرورت ہے۔ استحکام وطن کیلئے علاقائی ، صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔ اہلسنّت قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ پاکستان سے محبت کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں الیکشن سے قبل ہمیشہ پاکستان دشمنی کو ہوا دی جاتی ہے۔

mail 23-03-19/-- #h# ں* اسلام فوبیا کے خلاف دنیا بھر کے مسلم حکمران وسیع تر اتحاد تشکیل دیں، الطاف شکور #/h# vکراچی (آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا کے خلاف دنیا بھر کے مسلم حکمران وسیع تر اتحاد تشکیل دیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان ،ملائیشیا اور ترکی کے اسٹرٹیجک اتحاد کی ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کے موقع پر پیش کردہ تجویز خوش آئند ہے ۔

تمام مسلم ممالک اور سیاسی و مذہبی قوتیں بھی دنیا بھر دسے خوف کی فضا ء کے خاتمے اور نفرت کے جواب میں امن ومحبت کے فروغ کے لئے ایک پیج پر آجائیں ۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کو یوم پاکستان کے موقع پر کامیاب پریڈ اور چین ،سعودی عرب ،ملائیشیا ،ترکی ،برونائی ،سری لنکا ،بحرین ،عمان اور آذر بائیجان کے ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور عسکری دستوں کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

پاکستان کا کھویا ہوا وقار اور عزت بحال ہورہی ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان اگر 23مارچ کو قوم کو ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا تحفہ دیتے تو اس دن کو چار چاند لگ جاتے اور یہ لمحہ تاریخ میںا مر ہوجاتا ۔ پاکستانی قوم ،ڈاکٹر عافیہ کی شدت سے وطن واپسی کی منتظر ہے ۔ قومیں معاشی طور پر تب ہی طاقتور بنتی ہیں جب وہ اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ،ملکی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کے بنیادی حقوق کا بھی خیال رکھتی ہیں ۔

الطاف شکور نے مزید کہا کہ 23مارچ 1940کو ہمارے آبائو اجداد نے قائد اعظم ؒ اور تحریک پاکستان کے نامور قائدین کی قیادت میں ایک ایسے وطن کا خواب دیکھا تھا جہاں انہیں آزادی کے ساتھ جینے کا موقع ملے گا ۔ ان خوابوں کی تکمیل اور مکمل تعبیر کے لئے بھی ضروری ہے کہ ملک کے عوام کو کرپشن اور ناانصافیوں سے پاک پاکستان دیا جائے ۔#

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں