اعجازاحمدچوہدری، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر اور دیگر کا قصور تلوار پوسٹ پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

حکومت سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کو یقینی بنائے گی ،بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوںسے باز نہیں آرہا‘ گفتگو

ہفتہ 24 اگست 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، فیاض بھٹی اور نواب ندیم ہارون کے ہمراہ قصور تلوار پوسٹ پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اعجازاحمدچوہدری سیلاب متاثرین سے بھی ملے ۔ اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کو یقینی بنائے گی ، نریندر مودی ہٹلر سے بڑا ڈکٹیٹر ہے، بھارت کی آبی حارحیت کی وجہ سے قصور سمیت پنجاب کے کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے ، بھارت کی آبی حارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوںسے باز نہیں آرہا، مود ی خطے میں انسانیت کا بہت بڑا دشمن بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ بلاول زرداری پاکستان میں مودی کی ترجمانی کرنا بند کریں، بلاول زرداری سندھ کے عوام کے بعد سکردو کے عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، اب عوام جعلی بھٹو کے چکر میں نہیں آئیں گے۔بلاول زرداری اور ان کے حواریوں نے کراچی سمیت سندھ کے عوام کو جھوٹی تسلیوں کے سواکچھ نہیں دیا ، بلاول زرداری سکردو میں بھڑکیں لگانے کی بجائے سندھ کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں، کراچی سمیت پورا سندھ کچرے اور ڈینگی کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں