اپوزیشن کے کرپٹ لوگ اپنی کرپشن کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، ثوبیہ کمال خان

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے اپوزیشن کے کرپٹ لوگ اپنی کرپشن کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، وزیراعظم عمران خان قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے بازیاب کرائیں گے اور وہ مال عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا ۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے‘ اس گمراہ ٹولے کو عوام کو گمراہ کرنے میں ناکامی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام تک سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں، غریبوں نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر عمران خان کو ووٹ دئیے ہیں،آسان کاروباری مواقع کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے، سی پیک منصوبوں سے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے کیونکہ عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک اتھارٹی کے تحت متعدد معاہدے کیے ہیں جن میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت اکنامک زونز بن رہے ہیں، صنعت کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور بے روزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں